Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ،کوچ میاں فیاض احمد انتقال کر گئے

راولپنڈی( اوصاف نیوز)‌ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور کوچ میاں فیاض احمد 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی میں اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

میاں فیاض احمد نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن، ملتان، پاکستان آٹو موبائل کارپوریشن، گورنرز الیون اور پاکستان انویٹیشنل الیون کی نمائندگی کی۔ 13 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر میں بطور آف اسپنر انہوں نے 64 میچز میں 191 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ان کی بہترین بولنگ 6 وکٹیں دے کر 26 رنز رہی۔

انہوں نے اپنے دور میں جاوید میانداد، عبدالقادر اور وسیم اکرم جیسے نامور کرکٹرز کے ساتھ بھی کرکٹ کھیلی۔ کھیل سے کنارہ کشی کے بعد وہ مختلف کالجز اور کرکٹ اکیڈمیز سے وابستہ رہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کرتے رہے۔

مرحوم کی وفات کی خبر پر پاکستان سمیت بیرونِ ملک کرکٹ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سابق کپتان مشتاق محمد (برمنگھم)، مدثر نذر (نیروبی)، مسلم لیگی رہنما سہیل ضیا بٹ، اعظم خان (پی آئی اے کراچی)، افضال بٹ (نیویارک)، باسط بٹ (مانچسٹر)، پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے بانی سابق کپتان اوپنر ندیم جاوید بٹ، پاینیر کرکٹ کلب منٹو پارک اور پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے سابق پریس سیکرٹری سہیل جاوید بٹ سمیت سینکڑوں کرکٹرز اور اسپورٹس آرگنائزرز نے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے سیدھا الشفا اسپتال لے کر جائیں گے، علیمہ خان

یہ بھی پڑھیں