دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے یا نہیں، سیمی فائنل کے مقامات کا فیصلہ مخصوص شرائط کے مطابق کیا جائے گا۔
نئے شیڈول کے مطابق اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بناتا ہے تو سیمی فائنل ون 4 مارچ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پاتا لیکن سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم کا سامنا کرتا ہے تو سیمی فائنل ون کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں سیمی فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ اور سیمی فائنل ٹو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
اسی طرح اگر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا، سوائے اس کے جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو، ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سپر ایٹ مرحلے کی تکمیل کے بعد سیمی فائنل کے انتظامات سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے آج انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنا بہت ضروری ہے، بصورت دیگر سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی کا انحصار دوسری ٹیموں پر ہوگا۔
مزید پڑھیں:شوال کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی ، جانیںاہم تفصیلات
