کراچی (اوصاف نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات مقامی سطح پر محسوس ہورہے ہیں۔گزشتہ روز
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں، آج فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے اور دس گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے تک جا پہنچی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے سے 5 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے اثرات فوری طور پر ملک میں
بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کی تازہ ترین اپ ڈیٹس جانیے، مشہور شہر کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور یا ملتان کے گولڈ ریٹ کتنے ہیں، اب جانیں سونا کی قیمت گرام، تولہ اور دس گرام کے وزن کی مناسبت سے، چوبیس ۲۴ کیرٹ اور بائیس ۲۲ کیرٹ سونے کی قیمت آج مارکٹ میں کیا ریٹ ہے؟
| سونے کی خالصیت | ١ تولہ | ١٠ گرام |
|---|---|---|
| ٢٤ کیرٹ | Rs. 539,962 | Rs. 462,930 |
| ٢٢ کیرٹ | Rs. 495,093 | Rs. 424,353 |
| ٢١ کیرٹ | Rs. 472,588 | Rs. 405,064 |
| ٢٠ کیرٹ | Rs. 450,084 | Rs. 385,775 |
| ١٨ کیرٹ | Rs. 405,075 | Rs. 347,198 |
| بین الاقوامی سونے کے نرخ | |
|---|---|
| گولڈ 24 کیرٹ | $ 5188 |




