Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خوشخبری، بلاسود بائیک حاصل کرنے کا سنہری موقع،ابھی رجسٹریشن کروائیں

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی بلاسود بائیک اسکیم کے تحت بینک آف پنجاب نے خصوصی لاٹری پرائز کیمپین کا آغاز کر دیا۔

اس حوالے سے بینک آف پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ 23 فروری سے 23 اپریل 2026 تک خصوصی مہم جاری رہے گی

جس کا مقصد ان طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں مگر ڈیجیٹل ایکسیپٹنس یا ایکویٹی ڈپازٹ کا مرحلہ ابھی مکمل نہیں ہو سکا۔

بینک حکام کے مطابق ایسے تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیجیٹل قبولیت مکمل کریں اور مقررہ ایکویٹی ڈپازٹ جمع کرا کے اسکیم کا حصہ بنیں تاکہ وہ بلاسود موٹر سائیکل حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل نہ کرنے والے طلبہ کی درخواستیں زیر التوا رہ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کرائی گئی

بلاسود بائیک اسکیم کا مقصد طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں تک ان کی رسائی آسان بنانا ہے، اسکیم کے تحت ہزاروں طلبہ کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

بینک آف پنجاب نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام ضروری مراحل مکمل کر کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان بارے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت

یہ بھی پڑھیں