Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

350 فیصد نقد منافع ! بینک صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی (اوصاف نیوز) نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے منافع کا بڑا حصہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فی شیئر 350 فیصد نقد منافع دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے سال 2025 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت بینک کو 2025 میں پچاسی ارب نوے کروڑ روپے کا ریکارڈ خالص منافع ہوا۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سال 2025 میں بینک کی کارکردگی غیر معمولی رہی اور بینک کا قبل ازٹیکس منافع دو سو سولہ فیصد اضافہ سے ایک سواٹھترارب نوے کروڑروپے تک پہنچ گیا۔

بینک کی مجموعی آمدنی میں 31.9 فیصد اضافہ ہوا، جو اب 311 ارب 70 کروڑ روپے ہو چکی ہے جبکہ قومی خزانے میں 93 ارب روپے بطور ٹیکس جمع کرائے۔

بینک کی انتظامیہ نے اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے منافع کا بڑا حصہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فی شیئر 350 فیصد نقد منافع دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

بینک کے اعلامیے میں دیگر شعبوں میں بھی نمایاں ترقی کی نشاندہی کی گئی ہے، اس شعبے کے اثاثوں میں 95.5 فیصد کا باری اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اثاثوں کی مالیت 651 ارب 90 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

بینک کا کیپیٹل ایڈوکیسی ریشو 26.21 فیصد کی انتہائی مضبوط سطح پر برقرار ہے، جو بینک کے مالی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا غیر شادی شدہ خواتین کو 29000روپے ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان کردیا؟

یہ بھی پڑھیں