اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے ایک بار پھر ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو حج کے دوران سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمین حج کو کینسر جیسی خطرناک بیماری نہیں ہونی چاہیے۔ عازمین حج کو دل کی شدید بیماری یا دل کی خرابی، گردے کی خرابی، دائمی سانس اور پھیپھڑوں کی شدید بیماری میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ عازمین حج شدید اعصابی امراض، جگر کی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔
وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عازمین حج جن کو ایڈوانس سروسس، حمل کے آخری سہ ماہی، تپ دق اور ٹی بی کے مریض ہیں وہ حج نہیں کر سکیں گی۔ اگر عازمین حج غلط یا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہیں تو انہیں سعودی عرب کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عازمین حج اپنی صحت اور قوانین کا خیال رکھیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عازمین حج سفر حج کے دوران اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی کاپی اور میڈیکل ریکارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔ بحفاظت، صحت مندانہ اور مذہبی ذمہ داری کے ساتھ حج کریں۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے’’ ای ٹیکسی اسکیم‘‘ کا افتتاح کر دیا، جانیںکون اہل؟




