Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بارشوں کا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

لاہور (اوصاف نیوز) کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔ شہر میں کل سے 30 فیصد تک بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 267 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ اے کیو آئی کی شرح سی اے پی آر آفس میں 288، ماڈل ٹاؤن میں 257، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 267، جب کہ سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 234 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بچے، بوڑھے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد۔ طبی ماہرین کے مطابق آلودہ ہوا میں زیادہ دیر رہنے سے سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:معروف یوٹیوبر نے اپنی جان دے دی، آخری پیغام بھی سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں