لاہور (اوصاف نیوز) 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی تو ملزمان کے وکیل پیش نہ ہوئے۔
آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو تشدد کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
اعجاز چوہدری کے وکیل ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے کے لیے پیش نہیں ہوئے۔
معاون وکیل پیش ہوئے اور دلائل دینے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے برآمدات رُک گئیں




