Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

مشرق وسطیٰ کشیدگی،حج 2026کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟جانیے

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان سے حج 2026 کی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلی پرواز 18 اپریل 2026 کو روانہ ہوگی۔

یہ اعلان امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی اور ان کی مخصوص پروازوں کی تفصیلات آئندہ ہفتے عازمین حج کو فراہم کی جائیں گی۔

سرکاری حج سکیم کے تحت کل 119,000 عازمین کو 468 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

مزید یہ کہ آپریشن کے پہلے دن چار پروازیں مدینہ روانہ کی جائیں گی جبکہ جدہ کے لیے پروازیں 4 مئی 2026 سے شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ آخری حج پرواز 21 مئی 2026 کو روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:مشکل وقت میں امت مسلمہ کو ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے،مولانافضل الرحمٰن

یہ بھی پڑھیں