انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے کہا ہے کہ ایک ایرانی بیلسٹک میزائل کو ملکی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی مار گرایا گیا۔
ترک وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق مار گرائے جانے والے میزائل کا ملبہ بحیرہ روم کے قریب ترکی کے ایک قصبے میں گرا۔ میزائل کا ملبہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی اپنی سرزمین اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
ترک سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعہ پھیلانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی اوپنربنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے


