کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث خریداروں کیلئے سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7459 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، صرافہ بازار کے مطابق ایک تولہ چاندی کی قیمت 310 روپے کم ہونے کے بعد 8541 روپے تک آ گئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کی تازہ ترین اپ ڈیٹس جانیے، مشہور شہر کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور یا ملتان کے گولڈ ریٹ کتنے ہیں، اب جانیں سونا کی قیمت گرام، تولہ اور دس گرام کے وزن کی مناسبت سے، چوبیس ۲۴ کیرٹ اور بائیس ۲۲ کیرٹ سونے کی قیمت آج مارکٹ میں کیا ریٹ ہے
| سونے کی خالصیت | ١ تولہ | ١٠ گرام |
|---|---|---|
| ٢٤ کیرٹ | Rs. 524,562 | Rs. 449,727 |
| ٢٢ کیرٹ | Rs. 480,972 | Rs. 412,250 |
| ٢١ کیرٹ | Rs. 459,109 | Rs. 393,512 |
| ٢٠ کیرٹ | Rs. 437,247 | Rs. 374,773 |
| ١٨ کیرٹ | Rs. 393,522 | Rs. 337,296 |
| بین الاقوامی سونے کے نرخ | |
|---|---|
| گولڈ 24 کیرٹ | $ 5303 |




