لاہور (نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 17 مارچ سے 20 مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، وزیرآباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 18 اور 19 مارچ کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ کاشتکار موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیاح شمالی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں:بدلتی عالمی بساط اورپاکستان کاامتحان

