کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
فرنچائز نے قیادت اور کوچنگ اسٹاف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سعود شکیل کو پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد بطور ٹیم ڈائریکٹر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ معین خان کو بھی ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری




