ابوظہبی( انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں حکام نے ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون کی دھمکیوں کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کیا تاہم رہائشیوں اور زائرین کو بعد میں یقین دہانی کرائی گئی کہ صورتحال محفوظ ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ خطرات کو مصروف اور روک لیا جس کے بعد ملک بھر میں موبائل الرٹس اور حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ میں حکام نے کہا کہ پاکستانیوں اور اردو بولنے اور سمجھنے والوں کے لیے خاص طور پر اردو میں نئے حفاظتی ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق وہ محفوظ مقامات پر رہیں، صرف تصدیق شدہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، اور مزید ہدایات تک احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔
مزید پڑھیں:’بالی ووڈ اسٹارز ڈرپوک اور خودغرض ہیں‘، دھرو راٹھی کی پریانکا چوپڑا پر تنقید


