پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شہری عمران الدین کو چاند نظر آگیا، شہری عمران الدین شہادت ریکارڈ کرانے زونل کمیٹی کے اجلاس میں پہنچ گیا۔ پشاور کے رہائشی عمران الدین نے شوال کا چاند دیکھ لیا، عمران نے اپنے بچوں سمیت چاند دیکھا، عمران الدین اپنے دو بچوں کے ہمراہ پشاور زونل اجلاس میں پہنچے، کمیٹی کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
زونل کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں چاند نظر آنے کی دو شہادتیں موصول ہوئی ہیں، بچے ابھی چھوٹے ہیں۔ زونل کمیٹی نے عمران الدین کی گواہی قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ مزید شہادتیں آئیں تو فیصلہ مرکزی کمیٹی کرے گی، مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں چاند نظر آنے کی غیر سرکاری اطلاعات، شہریوں میں خوشی کی لہر


