Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا میں چاند نظر آنے کی غیر سرکاری اطلاعات، شہریوں میں خوشی کی لہر

مردان(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے گڑیالہ میں شوال کا چاند نظر آنے کی غیر سرکاری اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد مقامی سطح پر عوام میں جوش و خروش بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق کم از کم 6 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد آسمان کی جانب متوجہ ہو گئی اور چاند دیکھنے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔

اطلاعات کے بعد علاقے میں عیدالفطر کی تیاریوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ شہریوں میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے سے متعلق کوئی بھی حتمی اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس مرحلے پر ان اطلاعات کو غیر مصدقہ قرار دیا جا رہا ہے اور عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان سرکاری اعلان کے بعد ہی کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:ملک میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں