اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیرون ملک ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں خصوصاً نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے خوشخبری ۔ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق جرمنی میں تربیت یافتہ نرسوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے باعث پاکستانی نرسوں کے لیے روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ تاہم امیدواروں کو مقررہ تعلیمی، پیشہ ورانہ اور زبان سے متعلق شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
جرمنی میں نرسوں کی طلب کیوں بڑھ رہی ہے؟
بی ای او ای کے مطابق جرمنی میں عمر رسیدہ آبادی میں مسلسل اضافہ اور صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی کے باعث غیر ملکی نرسوں کی بھرتی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مستند ڈپلومہ یا ڈگری رکھنے والی پاکستانی نرسیں جرمنی میں ملازمت کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
ملازمت کے لیے بنیادی شرائط
جرمنی میں نرسنگ ایک ریگولیٹڈ پیشہ ہے اس لیے امیدواروں کو اپنی نرسنگ ڈگری یا ڈپلومہ جرمن حکام سے تسلیم کرانا ہوگا۔ اس کے بعد متعلقہ ادارے سے پیشہ ورانہ اجازت نامہ (لائسنس) حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔
اس کے علاوہ امیدواروں کے لیے جرمن زبان پر عبور لازمی قرار دیا گیا ہے اور کم از کم بی ٹو (B2) سطح کا زبان کا سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔
مزید پڑھیں۔مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

