Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

ایران امریکا کشیدگی ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا کے ایران میں تازہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں مزید رکاوٹ کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فیصد اضافے سے 85.28 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.5 فیصد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں حملوں کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد رواں ہفتے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں۔بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں