Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں بارے تازہ نرخ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت گزشتہ روز بھی مستحکم رہی، جس سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو متبادل توانائی کی جانب منتقل ہونے میں سہولت مل رہی ہے۔ مارکیٹ میں مختلف برانڈز، ٹیکنالوجی اور شہروں کے لحاظ سے سولر پینلز کی قیمت 38 سے 47 روپے فی واٹ کے درمیان برقرار ہے۔مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ٹائر ون (Tier-1) این ٹائپ (N-Type) بائی فیشل سولر پینلز، جن کی گنجائش 580 واٹ سے 620 واٹ تک ہے، تقریباً 22 ہزار سے 29 ہزار روپے فی پینل میں فروخت ہو رہے ہیں۔ قیمتوں میں معمولی فرق برانڈ، وارنٹی اور تنصیب کے مقام کے باعث دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث ملک بھر میں سولر سسٹمز کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت نسبتاً مستحکم رہی ہے۔ مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ اخراجات اور مقامی طلب کے مطابق معمولی فرق ضرور موجود ہے، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں قیمتوں میں بڑی تبدیلی نہیں آئی۔ماہرین صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ سولر پینلز خریدتے وقت صرف مستند ڈیلرز سے خریداری کریں، اصل ٹائر ون برانڈز کو ترجیح دیں اور وارنٹی کی شرائط کا اچھی طرح جائزہ لیں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں۔ملک کے مختلف شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں