Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

فیفا ورلڈکپ2026:ارجنٹینا انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

میکسیکو(نیوز ڈیسک)دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اب اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، تاہم ارجنٹینا نے ابتدا ہی سے گیند پر بہتر کنٹرول رکھتے ہوئے حریف دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ ارجنٹینا کی منظم حکمت عملی اور تیز رفتار حملوں نے انگلش ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔

ارجنٹائن کی جانب سے فرنانڈیز اور مارٹینیز نے ایک ایک گول کیا،انگلینڈ کی جانب سے واحد گول انتھونی گورڈن نے 55ویں منٹ میں کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں انگلینڈ نے مسلسل دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، لیکن ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑیوں نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر حملہ ناکام بنایا۔ یوں مقررہ وقت کے اختتام پر ارجنٹینا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

اس فتح کے ساتھ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب عالمی فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے کے فیصلہ کن معرکے میں ارجنٹینا کا سامنا اسپین سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

شائقین فٹبال کی نظریں اب اس بڑے مقابلے پر مرکوز ہیں، جہاں ایک جانب ارجنٹینا عالمی اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گا، جبکہ دوسری جانب اسپین کئی برس بعد ایک بار پھر ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرنے کے عزم کے ساتھ فائنل میں حصہ لے گا۔

مزید پڑھیں۔پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں بارے تازہ نرخ جاری

یہ بھی پڑھیں