Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

معروف پاکستانی کرکٹر پر ماڈل ہما سلیم کے سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر جاری طویل بیان میں معروف کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں، کردار کشی اور ذہنی اذیت پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے تمام شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گی۔

اداکارہ ہما سلیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کا مذکورہ کرکٹر سے کوئی رابطہ نہیں تاہم اس کے باوجود انہیں مسلسل دھمکیوں، ہراسانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق جب بھی وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں انہیں مختلف طریقوں سے پریشان کیا جاتا ہے۔

ہما سلیم کا کہنا تھا کہ ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیشہ ورانہ ساتھیوں سے بھی رابطہ کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث ان کے کام سے وابستہ افراد بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے مزید الزام لگایا کہ وہ ایک توہین آمیز اور ذہنی اذیت پر مبنی تعلق میں رہیں لیکن خاموشی اختیار کیے رکھی۔ تاہم اب ان کی برداشت ختم ہو چکی ہے اور وہ متعلقہ کرکٹر کے خلاف تمام شواہد اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے سامنے لائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ آئندہ چند روز میں اس کرکٹر سے متعلق مزید انکشافات کریں گی اور ہر الزام کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں