Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ملک میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ 21 مارچ تک جاری رہے گا، خیبرپختونخوا میں بارش، بعض مقامات پر اولے اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ اسلام آباد کے آسمان پر تیرتے بادل آج برسیں گے، شہر اقتدار میں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز میں بھی بادل چھائے رہیں گے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ 21 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ اورکزئی، کرم، مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، نوشہروفیروز میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ شہر میں آج کچھ مقامات پر موسلادھار بارش اور دیگر مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 55.6 ملی میٹر بارش کورنگی میں ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد رات کو ٹھنڈک محسوس ہوئی۔ کراچی میں اس وقت موسم ابر آلود ہے جب کہ موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

لاہور میں رات گئے بارش کے بعد ٹھنڈک بھی بڑھ گئی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں مزید بارش ہو گی۔ لاہور میں درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد شہر میں بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے جبکہ بعض مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔ عید کے پہلے روز ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نظام 24 سے 27 مارچ تک کراچی سمیت سندھ میں بارش کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی، جانیں فی تولہ قیمت کتنی؟

یہ بھی پڑھیں