کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 243 ڈالر کمی سے 4767 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے نیچے گر کر 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں ایک دن میں 20,833 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 428,028 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی ایک دن میں 760 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ سابقہ سطح پر برقرار رہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں شوال کا چاند، اہم اعلان سامنے آگیا

