Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے ملک میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر دستاویزی افغان شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق افغان شہری کارڈ ہولڈرز کے مستقبل کے حوالے سے پالیسی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور دستاویزات کی تصدیق کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔ سرحدی علاقوں میں افغان شہریوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ بارڈر مینجمنٹ کو مزید سخت کرنے اور غیر قانونی داخلے کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے سیکیورٹی اداروں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ جبکہ متعلقہ اداروں کو افغان شہریوں کے کوائف کی بنیاد پر نئی فہرست تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:عید الفطر کا چاند،مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں