Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کی طرف سے نائلہ راجا پر سنگین الزامات، تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے ایک حالیہ بیان میں نیا اور سنگین دعویٰ کیا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ عماد کی دوسری اہلیہ اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والی نائلہ راجہ اپنے ایک بچے کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے حال ہی میں تقریباً چھ سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے تین بچوں کی پرورش خود کر رہی ہیں جب کہ عماد وسیم نے دوسری شادی کر لی ہے۔

ثانیہ اشفاق نے نام لیے بغیر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انسٹا اسٹوری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’جس نے میرا گھر تباہ کیا وہ اب میرے ایک بچے کو لینا چاہتا ہے‘ اور یہ بھی واضح کیا کہ وہ کسی بھی حالت میں ایسی خاتون کو اپنے بچوں کی زندگی میں شامل نہیں ہونے دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی اور ایسی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریں گی۔

دوسری جانب عماد وسیم اس سے قبل اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو اپنی زندگی کا مشکل مرحلہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رشتے نے انہیں اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی دی، یعنی ان کے بچے جن سے وہ بہت پیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں نے 2019 میں شادی کی تھی جب کہ ان کی علیحدگی دسمبر 2025 میں سامنے آئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:ایران امریکا تعلقات میں نیا موڑ، مذاکرات میں حیران کن پیش رفت

یہ بھی پڑھیں