جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر ملکیوں کے لیے ویزے کی میعاد میں توسیع کر دی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن لوگوں کے ویزوں کی مدت 25 فروری تک تھی وہ فیس کی ادائیگی پر 18 اپریل تک قیام کر سکتے ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کے ویزوں کی میعاد 25 فروری کو ختم ہو گئی ہے وہ بین الاقوامی بندرگاہوں کے ذریعے بغیر کسی فیس کے مملکت چھوڑ سکتے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق عمرہ، ٹرانزٹ اور وزٹ ویزہ رکھنے والے 18 اپریل تک اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کی طرف سے نائلہ راجا پر سنگین الزامات، تفصیلات سامنے آ گئیں
