اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی نجی ایئر لائن ایئر سیال کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود سے بحیرہ عرب کو عبور کیا تو طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پرواز پی ایف 768 کے کپتان نے مہارت سے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارا۔ جہاز میں 160 مسافر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی جس کے بعد طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایئر سیال انتظامیہ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ کرنے کے انتظامات کر رہی ہے۔ مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سالگرہ پارٹی کی جھلکیاں،شعیب ملک اور ثناءجاوید ایک بار پھر خبروں میں