Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کا اہم رہنما نااہل قرار، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی سینیٹ کی نشست سے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے 25 مارچ 2026 کو مراد سعید کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کو انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے 10 سال قید کی سزا سنائی، مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، مراد سعید کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔

واضح رہے کہ فیصلہ مراد سعید کے خلاف ’ریاست بنام عاصم رحمان‘ کیس میں سنایا گیا تھا۔ مراد سعید کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 708/23 تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 راولپنڈی نے مراد سعید کو سزا سنائی۔

واضح رہے کہ مراد سعید 9 مئی کی توڑ پھوڑ، کارکنوں کو اکسانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں مطلوب ہیں اور طویل عرصے سے روپوش ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرنے کے بعد نگراں دور میں ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیے گئے۔ پشاور میں ان کے رشتہ داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گرفتاری سے بچ گئے۔
مزید پڑھیں‌:شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے اوقات کار جاری، نیا شیڈول سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں