Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اپنا گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرض، حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہر شہری کو گھر رکھنے کا حق ہے، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تعمیرات اور ہاؤسنگ سیکٹر پر قائم ٹاسک فورس اور ورکنگ گروپس نے اپنی تجاویز پیش کیں جبکہ کم قیمت مکانات کی فراہمی اور اس شعبے میں روزگار میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے قرار دیا کہ ہر شہری کو گھر کا حق حاصل ہے اور آسان شرائط پر قرض کا حصول اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ان کی سرمایہ کاری کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور ایک قابل عمل حکمت عملی بنائی جائے جس پر فوری عمل کیا جا سکے۔

اس حکمت عملی کی تشکیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز (تعمیراتی ماہرین اور سرمایہ کاروں) کو شامل کیا جائے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔

حکومتی ذرائع وزیراعظم نے کہا کہ ’’اپنا گھر‘‘ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور حکومت نجی شعبے کے تعاون سے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھٰیں :پی ٹی آئی کا اہم رہنما نااہل قرار، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں