Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

انسانیت لرز اٹھی! اسرائیلی فوج نے معصوم بچے کو سگریٹ سے داغ دیا، ویڈیو وائرل

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی میں مغازی مہاجر کیمپ میں انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے 21 ماہ کے جواد ابو نصر کو اس کے والد سمیت وسطی غزہ سے حراست میں لے لیا۔ بچے کو تقریباً 10 گھنٹے بعد ریڈ کراس کے ذریعے رہا کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دوران حراست بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچے کے جسم کو سگریٹ سے جلایا گیا اور اس کے زخموں پر کیلیں پیوست کر دی گئیں جس سے وہ شدید درد میں رونے لگا۔

اسرائیلی فوج نے بچے کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس کا والد، جو تاحال لاپتہ ہے، حماس کا رکن تھا اور اس نے بچے کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان اور کویت کے تعلقات میں نیا موڑ، اعلیٰ سطح رابطہ

یہ بھی پڑھیں