شارجہ (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ اور طویل تعطیلات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر طویل تعطیلات کا امکان ہے جس کی وجہ سے اماراتی شہریوں کو طویل تعطیلات اور طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
عید الاضحی ہجری سال کا دوسرا بڑا تہوار ہے جو اسلامی کیلنڈر کے بارہویں اور آخری مہینے (ذی الحجہ) میں آتا ہے۔ اسے “قربانی کی عید” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تہوار اللہ کی اطاعت میں اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی رضامندی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
یو اے ای کے ماہرین فلکیات کی پیشین گوئی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی کی تعطیلات 26 مئی بروز منگل یوم عرفہ سے شروع ہوں گی، اس کے بعد بدھ 27 مئی سے جمعہ 29 مئی تک عیدالاضحی کی تعطیلات ہوں گی۔
ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے بعد چھٹی میں 6 دن تک توسیع کا امکان ہے تاہم مذکورہ تعطیلات چاند نظر آنے کی تصدیق سے مشروط ہوں گی۔
مزید پڑھیں:انسانیت لرز اٹھی! اسرائیلی فوج نے معصوم بچے کو سگریٹ سے داغ دیا، ویڈیو وائرل
