Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

حج پروازوں کا شیڈول جاری، جانیں پہلی فلائٹ کب روانہ ہوگی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سے حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ حج پروازیں 18 اپریل سے 21 مئی تک شروع ہوں گی۔

حج پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر سے روانہ ہوں گی۔ پہلے دن 4 پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ پہلے 15 دنوں تک عازمین کو صرف مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مدینہ کے لیے 186 پروازیں جبکہ جدہ کے لیے 282 پروازیں مختص کی گئی ہیں۔ جدہ کے لیے حج پروازیں 4 مئی سے شروع ہوں گی۔ اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں روانہ ہوں گی۔ کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34، سیالکوٹ سے 26، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 پروازیں شیڈول ہیں۔

سرکاری سکیم کے تحت 119,000 عازمین حج ادا کریں گے۔ عازمین حج میں 67,230 مرد اور 51,846 خواتین شامل ہیں۔ کل 468 حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ 8 بڑے شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:خطرناک سفر کا انجام، یونانی ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، درجنوں ​​تارکین وطن ہلاک

یہ بھی پڑھیں