Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ

گھوٹکی: (اوصاف نیوز) گھوٹکی میں نویں جماعت کے بائیولوجی کے پرچے کے سوشل میڈیا پر آؤٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امتحان شروع ہونے سے قبل ہی بائیولوجی کا سوالیہ پرچہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتا پایا گیا، جس نے امتحانی نظام کی شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا ہے کہ نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف امتحانی مراکز پر مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے اچانک دوروں کے دوران متعدد امتحانی مراکز سے موبائل فونز بھی برآمد کیے، جنہیں نقل میں استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا۔

مزید برآں، محکمۂ تعلیم کی ٹیمیں تحصیل سطح پر متحرک ہیں اور امتحانی مراکز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی بے ضابطگی کو روکا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ امتحانی پرچوں کے آؤٹ ہونے کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں، جس پر تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں دھماکا

یہ بھی پڑھیں