لاہور (نیوز ڈیسک) موجودہ ملکی و عالمی صورتحال کے تناظر میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے امت مسلمہ سے غیر معینہ مدت تک قنوتِ تلاوت کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ایکس بیان میں عوام اور حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے صدق دل سے توبہ کریں کیونکہ نجات اسی میں ہے۔
موجودہ ملکی و عالمی حالات کے پیشِ نظر، امتِ مسلمہ سے گزارش ہے کہ” قنوتِ نازلہ “ کا غیر معینہ مدت تک اھتمام شروع فرمائیں۔
عوام و حکمران! اللہ کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں ،اسی میں نجات ہے۔— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) April 3, 2026
انہوں نے مزید لکھا کہ مشکل حالات میں اجتماعی دعا اور اللہ کی طرف رجوع ہی مسائل کے حل کا موثر ذریعہ ہے۔ موجودہ صورتحال غیر معمولی نوعیت کی ہے اس لیے امت کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روحانی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول وڈیزل مہنگا ہوتے ہی کسان اتحاد سڑکوں پر، لانگ مارچ کا اعلان
