کراچی: (اوصاف نیوز) کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہو گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، بجلی فروری 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایدجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافہ بجلی صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنزکے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا جبکہ لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے فروری کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:آج پاکستان میں سونے کی تازہ ترین قیمت
