Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پنجاب میں طلباء پرانی کتابیں پڑھنے پر مجبور،نئی کتب کی فراہمی کامطالبہ

لاہور(اوصاف نیوز) پنجاب میں سرکاری سکولوں کے ہزاروں طلباء بک بنک سے ملنے والی پرانی کتابوں پر گزارا کرنے پر مجبورہوگئے۔

چوتھی سے پانچویں جماعت کے 20 فیصد طلباء کو پرانی کتابیں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ چھٹی سے نہم جماعت کے 50 فیصد طلباء بھی پرانی کتابوں پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں،طلباء نے وزیر تعلیم سے نئی کتابوں کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں زیر تعلیم ایک کروڑ طلباء کیلئے تین کروڑ کتابیں چھاپی گئی ہیں جوکتابوں کے تناسب سے فی طالبعلم تین کتابیں حصہ میں آئیں گی۔
اس حوالے سے طلباکاکہناہے کہ استعمال شدہ کتابیں طلباء کے ذہن پر منفی اثرات ڈالتی ہیں،نئی کتابیں ملنے سے پڑھنے کا شوق بڑھتا اورپھٹی پرانی کتابیں ملنے سے پڑھائی کا شوق کم ہوتا ہے،پنجاب حکومت آئندہ تعلیمی سال میں تمام بچوں کو سو فیصد نئی کتابیں فراہم کرے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کاکہناہے کہ حکومت تعلیم کا بجٹ بڑھانے کی بجائے کم کرتی جارہی ہے،محکمہ تعلیم  کی جانب سے تیسری جماعت تک تمام طلباء کو سوفیصد مفت نئی کتابیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے،چوتھی اور پانچویں کو 80 فیصداورچھٹی سے نہم تک پچاس فیصد مفت نئی کتابوں کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:برطانوی وزیر خارجہ کی جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کرنے کی درخواست

یہ بھی پڑھیں