Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وزیراعظم شہباز شریف نے جرمن چانسلر کے ستائشی ٹویٹ کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہنے والے ٹویٹ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جواب دیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا:

https://x.com/CMShehbaz/status/2042147474241155380?s=20

“پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کا اعتراف کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ پاکستان اپنے شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر تنازعات کا کل وقتی اور دیرپا حل تلاش کرے گا۔”

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن قائم کرنے اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

یہ تبادلہ خیال ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں جاری تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں، اور پاکستان نے اپنی ثالثی کی کوششوں کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر مثبت پذیرائی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں طلباء پرانی کتابیں پڑھنے پر مجبور،نئی کتب کی فراہمی کامطالبہ

یہ بھی پڑھیں