کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافر شام 6 بجے سے پرواز کے روانہ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ شام 4 بجے سے ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 125 سے زائد مسافروں نے احتجاج کیا اور اس دوران ایئرپورٹ پر مسافروں اور ایئر لائن کے عملے کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ فلائٹ کی روانگی کا وقت 2 بجکر 20 منٹ پر بتایا جا رہا ہے۔
ادھر نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ پرواز چلانے کے لیے لاہور سے طیارے کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایئرپورٹ پر لاہور سے آنے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی پہنچنے پر طیارے کی مرمت کے بعد پرواز روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کی ایران پالیسی پر سخت مؤقف، نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا
