Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لبنان کے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ ،اہم تفصیلات سامنے آگئیں‌

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے اقوام متحدہ اور امریکا کا دورہ ملتوی کر دیا۔

نواف سلام نے کہا ہے کہ وہ اپنا متوقع دورہ امریکا ملتوی کر رہے ہیں، کیونکہ بیروت میں قیام اور حکومتی امور کی نگرانی ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جاری صورتحال کے پیش نظر میں نے اقوام متحدہ اور امریکا کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں بیروت میں رہ کر حکومتی امور کی نگرانی کر سکوں۔

امریکی میڈیا کے مطابق لبنانی حکومت کے ایک ذریعے نے اس سے قبل جمعے کے روز کہا تھا کہ سلام آنے والے دنوں میں واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں، خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد۔
مزید پڑھیں‌:نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار،مسافر پریشان

یہ بھی پڑھیں