Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان نے ایک اور میدان مار لیا، بڑا اعزاز حاصل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشنز (IFATA) نے مشرق وسطیٰ کی جنگ میں پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر دفاع کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ یہ خط فیڈریشن کے ایگزیکٹیو نائب صدر برائے ایشیا پیسفک ریجن چیری چن نے لکھا ہے۔

ایگزیکٹو نائب صدر نے کہا کہ ATCOs نے علاقائی فضائی حدود کو متاثر کرنے والی پیش رفت کے دوران کارکردگی کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔ چیری چن کے مطابق، ATCOs نے جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان فضائی راہداری میں طیاروں کو محفوظ طریقے سے پرواز کرنے میں مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل فضائی آپریشنز میں توسیعی ڈیوٹی کے ساتھ عالمی ہوابازی کی حفاظت ATCOs کے پیشہ ورانہ انداز کی عکاس ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے وزارت کی مسلسل حمایت کو سراہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اداکارہ رمشا خان نے شادی کی تصدیق کر دی، کس سے؟ جانیے

یہ بھی پڑھیں