کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشحال خان سے شادی کی تصدیق کردی۔
سوشل میڈیا پر افواہوں اور منگنی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد رمشا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بغیر اجازت تصاویر کے لیک اور شیئر کرنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی قرار دیا۔
رمشا خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں اور اب بھی یہی چاہتی ہیں۔ انہوں نے مداحوں اور سوشل میڈیا پیجز سے اپیل کی کہ وہ وائرل تصاویر کو ڈیلیٹ کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے، عوامی سرخیاں نہیں، مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:بائیکرز کیلئے پیٹرول سبسڈی کے حوالے سے نئی اپڈیٹ





