Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بائیکرز کیلئے پیٹرول سبسڈی کے حوالے سے نئی اپڈیٹ

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بائیکرز کے لیے مجوزہ سبسڈی سکیم کے تحت 24 ارب روپے کی منظوری کے لیے سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جس کے بعد رقم جاری کی جائے گی۔ حکومت صوبے میں تقریباً 12.5 ملین موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2,000 روپے تک کا ریلیف فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی جب کہ اب تک 80 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سوار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1980 سے اب تک تقریباً 50 ملین موٹر سائیکلیں رجسٹر ہو چکی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوتے ہی سبسڈی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:نیتن یاہو نے موساد کا نیا سربراہ کسے مقرر کیا؟

یہ بھی پڑھیں