Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے بڑی خبر

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی کل انعامی رقم بڑھا کر 8.764 ملین ڈالر کر دی گئی ہے۔ کرکٹ کونسل کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 2.34 ملین ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1.17 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 675 ملین ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ گروپ مرحلے میں میچ جیتنے والی ٹیم کو 31,154 ڈالر ملیں گے۔ ویمنز T20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو 247 ملین ڈالر ملیں گے۔

واضح رہے کہ 2024 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کل انعامی رقم 7.958 ملین ڈالر تھی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان نے ایک اور میدان مار لیا، بڑا اعزاز حاصل

یہ بھی پڑھیں