Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عمران خان سےمتعلق اہم ملاقات متوقع،مکمل تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 اہم رہنماؤں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ہیں ان میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، بابر اعوان، حامد خان اور انتظار پنجوٹھا شامل ہیں۔ یہ تمام رہنما کل اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پارٹی کے اہم امور، تنظیمی امور اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کو مزید موثر بنانا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں نے جیل کے کانفرنس روم میں تقریباً آدھا گھنٹہ ایک ساتھ گزارا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران مختلف قانونی اور کیس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان سے رہنماؤں کی ان ملاقاتوں کے آنے والے دنوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جب کہ پارٹی کے اندر تنظیمی فیصلوں میں بھی تیزی آنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:سفر سے پہلے ضرور دیکھیں،ٹرین شیڈول اپڈیٹ

یہ بھی پڑھیں