اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سیزفائر کے بعد سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جس کے مثبت اثرات کرنسی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا ایک دور مکمل ہو چکا ہے جبکہ اگلا اہم دور اسلام آباد میں متوقع ہے، جس سے خطے میں امن کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
مثبت پیش رفت کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری شیخ ساجد حسین کے مطابق خطے میں کشیدگی کم ہونے سے مارکیٹ میں اعتماد بحال ہو رہا ہے، جس کے اثرات کرنسی پر بھی پڑ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ معاشی صورتحال میں بھی بہتری کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:بجلی کی پیداوار میں اضافہ، لوڈ مینجمنٹ میں نمایاں کمی
