Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران کا بڑا فیصلہ،آبنائے ہرمز کے حوالے سے اہم اعلان

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے بعد ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو ایک ماہ سے زائد عرصے کی بندش کے بعد مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور یہ اقدام لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کی بقیہ مدت تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی رہے گی، تاہم تجارتی جہازوں کو ایران کی جانب سے مقرر کردہ مخصوص راستوں پر سفر کرنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی سے عالمی تجارت، خصوصاً تیل کی ترسیل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں‌:رحمن بابا ایکسپریس میں آتشزدگی،جانی نقصان کی اطلاعات موصول

یہ بھی پڑھیں