اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپارکو نے ذوالقعدہ 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔
سپارکوکے مطابق ذوالقعدہ کا چاند 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 52 منٹ پر نظر آئے گا۔ ملک بھر میں 18 اپریل کی شام کو ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے۔ 18 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔
ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان 81 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔ نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شواہد کی بنیاد پر کرے گی۔
مزید پڑھیں:ایران کا بڑا فیصلہ،آبنائے ہرمز کے حوالے سے اہم اعلان
