Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آبنائے ہرمز کھلتے ہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی بقیہ مدت کے لیے آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کے لیے کھولنے کی خبر پر تیل کی عالمی قیمتیں گر گئیں۔

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.17 فیصد کمی سے 83.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت 11.32 فیصد کمی سے 88.07 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور یہ راستہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران مکمل طور پر فعال رہے گا۔
مزید پڑھیں‌:تیار ہو جائیں،موسلادھار بارشوں کا نیا اسپیل شروع

یہ بھی پڑھیں