واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ ناکہ بندی برقرار رکھے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر کھولنے کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر دو بیانات جاری کیے۔
اپنے پہلے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ’آبنائے ہرمز تجارتی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر کھلا اور آزاد ہے‘۔
“IRAN HAS JUST ANNOUNCED THAT THE STRAIT OF IRAN IS FULLY OPEN AND READY FOR FULL PASSAGE. THANK YOU!” – President Donald J. Trump 🇺🇸 pic.twitter.com/xDQpCj8APe
— The White House (@WhiteHouse) April 17, 2026
امریکی صدر نے کچھ دیر بعد ایک اور بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘آبنائے ہرمز تجارتی سرگرمیوں اور نقل و حمل کے لیے آزاد ہے لیکن امریکی بحریہ کی جانب سے ناکہ بندی برقرار رہے گی اور اس کا اطلاق صرف ایران پر ہوگا’۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایرانی تجارتی جہازوں پر پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کے ساتھ امریکا کا ’ڈیل‘ 100 فیصد مکمل نہیں ہو جاتا۔
“THE NAVAL BLOCKADE WILL REMAIN IN FULL FORCE AND EFFECT….”
In a subsequent post on Truth Social, US President #DonaldTrump says #StraitofHormuz is open for full passage but confirms US naval blockade targeting Iran will remain until a final deal is completed.
President… pic.twitter.com/uRr63MBTot
— CNBC-TV18 (@CNBCTV18News) April 17, 2026
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز کھلتے ہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
