Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

مودی کو بڑا دھچکا،افتتاح سے قبل ریفائنری جل کر راکھ

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے افتتاح سے صرف 24 گھنٹے قبل راجستھان میں ایک ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ریفائنری کے سی ڈی یو (کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ) سیکشن میں لگی۔ حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ لگنے کے بعد ریفائنری سے سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ریفائنری بھارت کی پہلی گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری-کم-پیٹرو کیمیکل کمپلیکس ہے جو بلوترا ضلع کے علاقے پچپاڈا میں واقع ہے جو کہ ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور راجستھان حکومت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

اس منصوبے کا سنگ بنیاد سب سے پہلے سونیا گاندھی نے 22 ستمبر 2013 کو رکھا تھا اور اس وقت اس کی لاگت کا تخمینہ 37,230 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا تھا۔

بعد میں، حکومت کی تبدیلی کے بعد، وزیر اعظم مودی نے 16 جنوری 2018 کو اس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کیا اور لاگت کو بڑھا کر 43,129 کروڑ روپے کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس ریفائنری میں نہ صرف ایندھن بلکہ بڑی مقدار میں ڈاؤن اسٹریم پیٹرو کیمیکل مصنوعات بھی تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،نیتن یاہو کا ردعمل سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں